
کیا آپ کبھی ان سولاات کے جوابات کے لئے سوچنے کا وقت نکالا ہے؟
• کیا آپ کاتعلق ایسے کاروبار سے ہے جس میں خاندان کے افراد شریک ہیں؟
• کیا آپ اپنے کاروبار کو خاندانی کاروبار بناکر نسلوں تک منتقل کرنا چاہتے ہیں؟
• کیا آپ تیس سے زائد مسائل سے واقف ہیں جن کا تعلق خاندانی کاروبار سے ہے؟
• کیا آپ خاندانی ملکیت کے کاروبار کی خوبیوں اور خامیوں سے واقف ہیں؟
• کیا آپ خاندانی کاروبار کے کامیابی کے عوامل اور بقا کے عناصر سے واقف ہیں؟
• کیا آپ نے اپنی فائلیں، ریکارڈ اور پاس ورڈ محفوظ کرلئے ہیں؟
• کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آج کی رات قبر کی رات ہوئی تو کیا کرنا چاہیے؟
• کیا آپ نے جانشینی کا فیصلہ کرلیا ہے اور اسے تحریر کرلیا ہے؟
• کیاآپ کے ساتھ کاروبار کے شرکا کے ساتھ ملکیت اور جانشینی کا تصفیہ ہوچکا ہے؟
• کیا آپ نے اندازہ لگایا ہے کہ آپ کے بزنس کی کیا ویلیوایشن ہے؟
• کیا آپ نے اپنے کاروبارویلیوایشن اور ملکیت میں کمزور ورثا اور بیٹیوں کے حقوق کا تحفط کرلیا ہے تاکہ آپ کے بعد معاملات قبروں تک نہ پہنچیں؟
• کیا آپ کو معلوم ہے کہ تقسیم کے معاملہ میں عدل وانصاف کے بھی تقاضے ہیں؟
• کیا آپ نے کئی نسلوں تک کاروبار چلانے کےلئے کاروباری دستور بنا لیا ہے؟
کیا آپ نے اپنے کاروبارویلیوایشن اور ملکیت میں کمزور ورثا اور بیٹیوں کے حقوق کا تحفط کرلیا ہے تاکہ آپ کے بعد معاملات قبروں تک نہ پہنچیں؟
• کیا آپ کو معلوم ہے کہ تقسیم کے معاملہ میں عدل وانصاف کے بھی تقاضے ہیں؟
• کیا آپ نے کئی نسلوں تک کاروبار چلانے کےلئے کاروباری دستور بنا لیا ہے؟
ان معاملات اور مسائل پر معلومات اس کتاب میں جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
اس کتاب میں خاندانی کاروبار کے لئے ایک دستور کا بھی ڈرافٹ ہے جو کہ آپ کے کاروبار کے تسلسل اور استحکام کے لئے کارآامد ہوسکتا ہے۔یہ مسودہ مشیران، اکاؤنٹنٹس اور ایڈوائزرز بھی زیرو ڈرافٹ کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ مالداورں سے ایک ملاقات کے نام سے مضمون ہے آپ کی رہنمائی کرسکتا ہے۔
مندرجات
چند بنیادی معلومات
خاندانی کاروبار کا تعارف
فیملی بزنس کے آئین یا دستور سے کیا مراد ہے۔
خاندانی ملکیت کے کاروبار کی خوبیاں اور خامیاں
خاندانی ملکیتی کاروبار کی چند خوبیاں
خاندانی ملکیت کے کاروبار کی چند کمزوریاں
خاندانی کاروبار چلانے کے محرکات
خاندانی کاروبار کے فوائد
خاندانی کاروبار کے نقصانات
خاندانی کاروبار کے لیے کامیابی کے عوامل
خاندانی کاروبار کے لیے بقا کے عناصر:
مسلم خاندانوں کے لیے کاروباری آئین کا مسودہ
الف۔ ابتدائیہ
1۔ ہمارا یقین اور مقصد
2۔ ہمارے خاندانی کاروبار کی تاریخ
3۔ خاندانی نصب العین، مشن اور اقدار
ب۔خاندانی نظم و نسق
4۔نظم و نسق کا ڈھانچہ
5۔ملکیت کی پالیسیاں
6۔ انتظام اور قیادت
7۔اختلافات اور تنازعات کا تصفیہ
8۔ مالیات اور رپورٹنگ کے طریقے
9۔ ادارے کے کلچر کو کمپنی کے نصب العین سے ہم آہنگ کرنا
ج۔ذمے داریاں اور فوائد
10۔فرائض اور ذمے داریاں
11۔ مفادات کا تصادم اور اقربا پروری
12۔ ملازم کی حیثیت سے معاوضہ
13۔ قرضے کی پالیسی اور متعلقہ امور
۔14 ملازمت اور معاوضہ
د۔ تشکیل نو اور جانشینی
15۔بانی ارکان کے کنٹرول میں کمی
16۔دوسری نسل کے پارٹنرز کی شمولیت
17۔ ملکیت کی منتقلی
18۔ تیسری نسل کے حصول کنندگان کے لیے رہنما خطوط
19۔ خاندان کے کسی فرد کی رخصت
20۔وصیتیں اور جائیداد کی منصوبہ بندی
21۔شراکت داری اور مشترکہ کاروباری منصوبے
22۔ کاروبار کی فروخت اور تنوع
ہ۔خاندان کا کلچر اور رویہ
23۔اخلاقیات اور اقدارکی پاس داری
24۔ طرزِ زندگی اور مالیاتی نظم و ضبط کے لیے رہنما خطوط
25۔ ابلاغ
26۔ شکایات سے نمٹنا کا نظام
27۔میٹنگ کا انعقاد اور آداب
28۔ کاروبار میں خواتین کو بااختیار بنانا
و۔پائیداری اور تسلسل
29۔تسلسل اور پائیداری
30۔ کاروبار کے تسلسل کی منصوبہ بندی
ز۔سماجی ذمہ داری
31۔سخاوت اور سماجی ذمہ داری
ح۔ترامیم اور نظر ثانی
32۔آئینی ترامیم کا طریقہ










Reviews
There are no reviews yet.